نیٹو شمالی عراقی انتظامیہ میں دوسری کمان گاہ کھولے گا: بوریل

یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ  نیتو عراق کے شہر اربیل میں دوسری کمان گاہ کھولے گا

1704321
نیٹو شمالی عراقی انتظامیہ میں دوسری کمان گاہ کھولے گا: بوریل

 یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ  نیتو عراق کے شہر اربیل میں دوسری کمان گاہ کھولے گا۔

 جوزف بوریل نے   اربیل میں  شمالی عراقی کرد انتظامیہ کے صدر ناچروان بارزانی  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

 اس موقع پر بوریل نے  کہا  کہ شمالی عراقی انتظامیہ ،عراق اور خطے میں استحکام کےلیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ہم بغداد اور اربیل کے درمیان اچھے تعلقات کو سراہتے ہیں اور انہیں فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔

 بوریل نے کہا کہ یورپی یونین داعش کے خلاف شمالی عراقی انتظامیہ کی کوششوں میں ساتھ دے گی ،اربیل میں  عسکری مشاورت کے لیے نیٹو کی دوسری کمان گاہ کھولنے کے علاوہ یورپی یونین فوج کے عسکری مشیر یہاں اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں