یمن، حوثیوں کے بڑھنے والے حملوں کے باعث عوام اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور

دو دنوں کے اندر کم ازکم 150 خاندانوں کو ہجرت کرنی پڑی ہے

1701876
یمن، حوثیوں کے بڑھنے والے حملوں کے باعث عوام اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے یمن کے معریب شہر میں  حالیہ ایام میں بڑھنے والے حملوں کے باعث دو دنوں کے اندر تقریباً 150 کنبے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمنی حقوق ِ انسانی  کی وزارت  سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے معریب شہر  کی تحصیل راہبے پر بالسٹک میزائلوں اور ڈراؤنز سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے شہریوں پر حملے کیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق   ان حملوں میں علاقے کے مکین اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں  اور دو دنوں کے اندر کم ازکم 150 خاندانوں کو ہجرت کرنی پڑی ہے۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں  اقوام متحدہ  اور تمام تر متعلقہ  عالمی اداروں سے  حقوق انسانی کے تحفظ اور حوثیوں کے حملوں کا  سد باب کرنے  کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں