شام: اسرائیل کی طرف سے دمشق پر حملہ

اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے بعض مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں: بشار الاسد انتظامیہ

1701775
شام: اسرائیل کی طرف سے دمشق پر حملہ

شام  کی بشار الاسد انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے بعض مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں۔

اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی سانا کی، فوجی ذرائع کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق اسرائیل نے شام کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 26 منٹ پر دمشق کے مرکزی حصے  کے اطراف میں انتظامی فورسز کے بعض فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ فضائی حملہ بیروت کے جنوب مشرقی طرف سے کیا گیا، تاہم ہمارے فضائی دفاعی سسٹموں نے دشمن اہداف کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور سب کو مار گرایا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ حملے میں صرف مادی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دمشق میں انتظامی فورسز کے ساتھ ساتھ لبنان حزب اللہ اور ایران کی سپاہ پاسداران اسلامی  کے زیرِ کمانڈ غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کے فوجی ٹھکانے بھی موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں