قطر: ہم کابل ائیر پورٹ سے متعلق تکنیکی تعاون کے لئے ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں

کابل ائیر پورٹ کے انتظام سے متعلق ممکنہ تکنیکی تعاون کے معاملے میں ہم ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں: وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی

1701539
قطر: ہم کابل ائیر پورٹ سے متعلق تکنیکی تعاون کے لئے ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ کابل ائیر پورٹ کے انتظام سے متعلق ممکنہ تکنیکی تعاون کے معاملے میں ہم ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

الثانی نے دوحہ میں اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ "کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ کا انتظام  چلانے کے لئے ممکنہ تکنیکی تعاون کے پہلو پر ہم ترکی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ائیر پورٹ کے بارے میں ہم طالبان کے ساتھ بھی رابطے کی حالت میں ہیں۔

الجزیرہ کی افغان سِول ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق کابل ائیر پورٹ پر کل سے اندرونِ ملک پروازیں شروع ہو جائیں گی لیکن بیرونی پروازوں کے آغاز میں وقت لگے گا۔

مذاکرات میں برطانوی وزیر خارجہ راب نے کہا ہے کہ "برطانیہ طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ لیکن  ہم براہِ راست رابطے  کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں