اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید تین زخمی

فلسطینیوں نے غزہ میں پندرہ سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کےلیے احتجاج کیا جس کے دوران فائرنگ سے  تین فلسطینی زخمی جبکہ مغربی کنارے میں 1 فلسطینی شہید ہو گیا

1700565
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،1 فلسطینی شہید تین زخمی

 اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

 فلسطینیوں نے غزہ میں پندرہ سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کےلیے احتجاج کیا جس کے دوران فائرنگ سے  تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی کے مہینے سے اب تک غزہ میں اشیا کی نقل و حمل کو محدود کر رکھا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے مغربی کنارے میں ایک  فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں