غزہ کے لیے بنیادی سہولتیں اسرائیل نے بحال کر دیں

اس فیصلے کے تحت غزہ پٹی کے سامنے سمندری علاقے میں ماہی گیری کی مقررہ حدود کو پندرہ سمندری میل تک بڑھا دیا گیا ہے

1700915
غزہ کے لیے بنیادی سہولتیں اسرائیل نے بحال کر دیں

اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے لیے کئی بنیادی سہولیات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت غزہ پٹی کے سامنے سمندری علاقے میں ماہی گیری کی مقررہ حدود کو پندرہ سمندری میل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکام نے اس فلسطینی علاقے کو سامان کی ترسیل کے لیے کیرم شالوم کا راستہ بھی کھول دیا ہے۔

غزہ پٹی میں پانی کی فراہمی بھی بہتر بنائی جا رہی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد اس ساحلی پٹی میں حالات کو پرامن بنانا ہے۔

حال ہی میں وہاں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں