شام میں دہشتگردوں کے میزائل حملے،تین شہری ہلاک چار زخمی

ترک ضلع حاتائے کی صوبائی انتظامیہ کے مطابق، پی کےکے کے دہشتگردوں نے  تل رفعت کے علاقے سے عفرین شہر کی جانب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے تیرہ میزائل حملے کیے

1693427
شام میں دہشتگردوں کے میزائل حملے،تین شہری ہلاک چار زخمی

شام کے علاقے تل رفعت  سے عفرین  پر  پی کےکے کے حملے میں  ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

 ترک ضلع حاتائے کی صوبائی انتظامیہ کے مطابق، پی کےکے کے دہشتگردوں نے  تل رفعت کے علاقے سے عفرین شہر کی جانب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے تیرہ میزائل حملے کیے ۔

ان حملوں میں  ایک بچے سمیت تین شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

 حملے کی تفتیش جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں