ایران میں بجلی کی قلت،حکومت مخالف مظاہرے

سوشل میڈیا پر جاری بعض مناظر میں آمریت مردہ باد  ملا نہیں چاہیئے   اور غزہ اور لبنان پر جان قربان جیسے نعرے  عوام نے لگائے جبکہ دوسری جانب  عوام نے رضا شاہ پہلوی کے حق میں بھی نعرے بازی کی

1680482
ایران میں بجلی کی قلت،حکومت مخالف مظاہرے

 ایرانی دارالحکومت تہران میں بجلی کی قلت کے خلاف مظاہروں کے لیے جمع ہونے والوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔

عوام نے تہران کے اہم مرکز شاہراہ جمہوری پر پر دھرنا دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بعض مناظر میں آمریت مردہ باد  ملا نہیں چاہیئے   اور غزہ اور لبنان پر جان قربان جیسے نعرے  عوام نے لگائے۔

دوسری جانب  عوام نے رضا شاہ پہلوی کے حق میں بھی نعرے بازی کی ۔

ایران میں گرمی کے بڑھنے میں ملک بھر میں بجلی کی قلت کے باعث مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے،دوسری جانب، جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں بھی پانی کی قلت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خوزستان میں اب تک پانچ مظاہرین سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ان کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں