فلسطین: یوسف نواف محارب شہید ہو گیا

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی 'یوسف نواف محارب' آج صبح زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گیا

1680473
فلسطین: یوسف نواف محارب شہید ہو گیا

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی 'یوسف نواف محارب' آج صبح زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گیا ہے۔

فلسطین وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق  محارب کو اصلی گولی سے زخمی کیا گیا۔ وہ رملّہ  کے فلسطین طبّی مرکز میں زیرِ علاج تھا۔ پانچویں اور ساتویں ریڑھ کے مہرے سے زخمی فلسطینی نوجوان کو تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود بچایا نہیں جا سکا۔

واضح رہے کہ ماہِ اپریل میں اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے بیت المقدس سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اسرائیل کے اندر واقع عرب شہروں پر حملوں میں بیسیوں فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔  ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں