داعش کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی ضرورت نہیں:عراقی وزیراعظم

عراقی وزير اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظيم داعش کے خلاف لڑائی ميں ان کے ملک کو لڑاکا مشن کے ليے امريکی فوجی دستوں کی اب مزيد ضرورت نہيں ہے۔

1679843

الخادمی نے یہ بات خبر رساں ادارے ايسوسی ايٹڈ پريس کے ساتھ ایک  گفتگو ميں کہی۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوجی خود اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہيں۔

الکاظمی نے مزيد کہا کہ عراق ميں موجود امريکی دستوں کی کسی اور ملک منتقلی کا دار و مدار آئندہ ہفتے امريکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں ميں ہونے والی پيش رفت پر ہو گا۔

 واضح رہے کہ عراقی وزير اعظم آئندہ ہفتے امريکہ کا دورہ کر رہے ہيں، جہاں وہ صدر جو بائيڈن سے بھی ملیں گے۔

متعللقہ خبریں