یہودیوں کا پیدل مارچ،اسرائیلی فوج نے باب الشام بند کر دیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے تشا بی آو نامی ماتمی روز کی مناسبت سے مسجد الاقصی کے جنو مغرب میں واقع دیوار کی جانب پیدل مارچ کرنا چاہا جس پر  اسرائیلی قوتوں نے باب الشام کے اطراف کو خالی کرواتے ہوئے بند کر دیا

1676954
یہودیوں کا پیدل مارچ،اسرائیلی فوج نے باب الشام بند کر دیا

اسرائیلی قوتوں نے متعدد یہودی آباد کاروں  کی پیدل مارچ کے خلاف مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں موجود باب الشام کو بند کر دیا ہے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے تشا بی آو نامی ماتمی روز کی مناسبت سے مسجد الاقصی کے جنو مغرب میں واقع دیوار کی جانب پیدل مارچ کرنا چاہا جس پر  اسرائیلی قوتوں نے باب الشام کے اطراف کو خالی کرواتے ہوئے بند کر دیا ۔

اسرائیلی قوتوں نے اس دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا اور اخباری نمائندوں کو زدو کوب کیا۔

بنیاد پرست بعض یہودی تنظیموں نے یہودیوں سے نام نہاد ہیکل سلیمانی  کے انہدام کی سالگرہ کے طور پر قبول کردہ تشا بی آو نامی ماتمی روز کی مناسبت سے آٹھارہ جولائی کو مسجد الاقصی میں جمع ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں