عراق: کووِڈ۔19 مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگ گئی، 41 افراد ہلاک

امام حسین ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے، ہسپتال میں زیادہ ترکووِڈ۔19 کے مریض زیرِ علاج تھے

1674419
عراق: کووِڈ۔19 مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگ گئی، 41 افراد ہلاک

عراق میں کورونا وائرس مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے ذکر میں  امام حسین ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہسپتال میں زیادہ ترکووِڈ۔19 کے مریض زیرِ علاج تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ آکسیجن سلینڈروں کے غلط استعمال کی وجہ سے لگی ہے۔

سول ڈیفنس ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں