ملک گیر لوڈ شیڈنگ پر میں عوام سے معذرت خواہ ہوں، صدرِ ایران
فنی خرابیوں کی بنا پر بعض علاقوں کو بجلی مہیا نہ کی جا سکی
ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک گیر لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت کی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تعمیرات مکمل ہونے والے فری ٹریڈ اور انڈسڑیل زون کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کرنے والے روحانی نے اس دوران ملک میں حالیہ ایام میں بجلی کی عدم ترسیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ شدید گرمی کے باعث 2 تا 3 ہفتوں سے بجلی کی تواتر سے ترسیل منقطع ہے، رونما ہونے والی فنی خرابیوں کی بنا پر بعض علاقوں کو بجلی مہیا نہ کی جا سکی، جس پر میں عوام سے معذرت خواہ ہوں۔
بو شہر کے ایک ہزار میگا واٹ کے بجلی پیداکرنے والے نکلیر پاور پلانٹ کے ایک دو بار عدم فعال بننے تا ہم اب معمول کے مطابق کام کرنے کا ذکر کرنے والے روحانی نے بجلی کی پیداوار کی اہمیت کی جانب اشارہ دیا ۔
متعللقہ خبریں
رفح کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں حملوں میں شدت لانے کی وجہ سے جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے