عراق، لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائر کھول دیا

درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک  پہنچنے والے ملک میں عوام شدید گرمی کے  کے ساتھ ساتھ  مسلسل لوڈ شیڈنگ    جیسے مسائل سے دو چار ہیں

1667240
عراق، لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائر کھول دیا

عراقی سیکیورٹی قوتوں کے ملک کے جنوبی  صوبے واسط میں  لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین    پر حملے  میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

واسط  میں  طویل عرصے سے جاری  بجلی کی بندش  کے خلاف احتجاجی  مظاہرے کرنے والے سینکڑوں افراد   الا عزیزیہ   پاور اسٹیشن  کے سامنے یکجا ہوئے،  جس  پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نہتے  مظاہرین پر فائر کھول دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران  4 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین شدید زخمی ہیں اور انہیں اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی  وزیر برائے بجلی  ماجد مہدی   نے گزشتہ بدھ کو شدید لوڈ شیڈنگ کے   باعث بڑھنے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد استعفی پیش کر دیا تھا ۔

درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک  پہنچنے والے ملک میں عوام شدید گرمی کے  کے ساتھ ساتھ  مسلسل لوڈ شیڈنگ    جیسے مسائل سے دو چار ہیں۔



متعللقہ خبریں