اسرائیل 8 لاکھ کووڈ۔ 19 ویکسین کی خوراکیں ضائع کر دے گا

اسرائیل نے 18 جون کو  معیاد پوری ہونے کے قریب ہونے والی خوراکوں کا فلسطین کے ساتھ مبادلہ کرنے کے معاملےمیں اتفاق قائم کیا تھا

1666586
اسرائیل 8 لاکھ کووڈ۔ 19 ویکسین کی  خوراکیں ضائع کر دے گا

اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ کسی دوسرے ملک سے  درخواست نہ ملنے کی صورت میں  معیاد ختم ہونے کے قریب ہونے   والی کورونا  ویکسین کی 8 لاکھ خوراکوں کو ضائع کرنے پر مجبور ہو جا ئیگا۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے  کی خبر کے مطابق  اسرائیلی انتظامیہ کے پاس 8 لاکھ اضافی  ویکسین موجود ہیں۔  اخبار کے مطابق  حکومت نے اس ویکسین کے نام کو پیش  نہیں کیا تو  بھی  یہ حقیقت  ہے کہ  تل ابیب نے بائیون ٹیک ۔ فائزر ویکسین خریدی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 18 جون کو  معیاد پوری ہونے کے قریب ہونے والی خوراکوں کا فلسطین کے ساتھ مبادلہ کرنے کے معاملےمیں اتفاق قائم کیا تھا ۔

لیکن  بعد میں فلسطینی انتظامیہ نے   اپنے پاس موجود ہونے والی خوراکوں کے قلیل مدت میں ختم ہونے   کے جواز میں اس معاہدے کو منسوخ کرد یا تھا۔

 



متعللقہ خبریں