لبنان: مقامی کرنسی کی قدر میں شدید کمی، احتجاجی مظاہرے جاری

بلیک مارکیٹ میں ڈالر چند گھنٹوں میں 16 ہزار لیرے سے 18 ہزار لیرے تک جا پہنچا، عوامی احتجاجی مظاہروں  کا سلسلہ جاری

1665466
لبنان: مقامی کرنسی کی قدر میں شدید کمی، احتجاجی مظاہرے جاری

لبنان میں بلیک مارکیٹ میں ڈالر کے چند گھنٹوں میں 16 ہزار لیرے سے 18 ہزار لیرا تک پہنچنے کے خلاف  عوامی احتجاجی مظاہروں  کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی بینک کے سرکاری ایکسچینج ریٹ کو 1500 پر ثابت رکھنے کے باوجود بلیک مارکیٹ میں کل سے ایک امریکی ڈالر18 ہزار لبنانی لیرا سے بلند ریٹ پر خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔

صورتحال کے خلاف  مظاہروں میں مظاہرین نے طرابلس شام اور سائدا شہروں میں واقع مرکزی بینک کے شعبوں اور اسمبلی ممبران کی رہائش گاہوں کی طرف مارچ کی۔

ملک کے مختلف حصّوں میں مظاہرین نے  کوڑے دانوں کو آگ لگا دی اور ٹائروں سے راستے ٹریفک کے لئے بند کر دئیے۔

فوج نے مظاہروں میں مداخلت کی اور مختصر مدت میں راستوں کو کھول دیا گیا۔

عینی شاہدوں کے مطابق ایک اسمبلی ممبر کے گھر کے سامنے مظاہرے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر 2019 کے مالی و اقتصادی بحران کے بعد سے مقامی کرنسی بلیک مارکیٹ ڈالر  کے مقابلے میں تیزی سے قدر کھو رہی ہے۔ اب مقامی 18 ہزار لیرا  کے ایک امریکی ڈالر کےبرابر ہونے کے خلاف دارالحکومت بیروت کے ساتھ ساتھ شمالی ، جنوبی اور مشرقی شہروں میں بھی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا  رہا ہے۔

لبنان میں خوراک، ادویات اور ایندھن جیسی بنیادی ضروریات کی درآمد ڈالر سے کئے جانے کی وجہ سے بلیک مارکیٹ کا ایکسچینج ریٹ ملک میں براہ راست مہنگائی کا سبب بنتا ہے۔


ٹیگز: #لبنان

متعللقہ خبریں