غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں پر سرائیلی جارحیت سے درجنوں افراد زخمی

غیر قانونی یہودی بستیوں  کے برخلاف احتجاجی مظاہروں  میں مداخلت سے 73 فلسطینی شہری زخمی

1665095
غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں پر سرائیلی جارحیت سے درجنوں افراد زخمی

اسرائیلی قوتوں  کی مقبوضہ  دریائے اُردون کے مغربی کنارے   پر  غیر قانونی یہودی بستیوں  کے برخلاف احتجاجی مظاہروں  میں مداخلت سے 73 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے اور بھاری تعداد میں پھینکی گئی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

فلسطینی عوام نے کل نبلوس سے منسلک بیتا اور کالکیلیا  شہروں سے منسلک موضع  کفر قدوم  سمیت متعدد  فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرات کے خلاف  جلوس نکالے۔

نبلوس  میں  ایک نوجواب گولی لگنے  سے زخمی ہو گیا۔

الا خلیل سے منسلک مسافر یتی ٰ  اور راملہ کے مغرب میں واقع نالین گاؤں میں   مظاہرے کرنے ولے فلسطینی شہری  اسرائیلی قوتوں کی جانب سے پھینکی گئی گیس سے متاثر ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر کے اعلامیہ کے مطابق  کل کے مظاہروں میں ایک شدید زخمی سمیت 4 فلسطینی اصلی گولیوں سے  جبکہ 69 ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، جبکہ 35 آنسو گیس سے متاثر ہوئے ۔

 



متعللقہ خبریں