شام کے معاملے پر 16 واں آستانہ اجلاس 7 تا 8 جولائی منعقد ہر گا

مذاکرات میں ضامن ممالک ترکی، ایران اور روس  کے وفود سمیت شامی انتظامیہ اور فوجی مخالفت کے نمائندے شریک  ہوں گے

1664526
شام کے معاملے پر 16 واں آستانہ اجلاس 7 تا 8 جولائی منعقد ہر گا

کورونا وبا کی بنا پر ملتوی کیے جانے والے شام کے معاملے پر سولہویں آستانہ مذاکرات 7 تا 8 جولائی  قزاقستان  کے دارالحکومت نور سلطان میں  سر انجام پائیں گے۔

قزاقستان وزارت خارج  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ان مذاکرات میں ضامن ممالک ترکی، ایران اور روس  کے وفود سمیت شامی انتظامیہ اور فوجی مخالفت کے نمائندے شریک  ہوں گے۔

جبکہ اقوام متحدہ  کا خصوصی  وفد سمیت  اردون ، لبنان اور عراق  مبصر  کی حیثیت سے  اجلاس   کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس کے  ایجنڈے میں شام کی تازہ صورتحال، انسانی امداد کی ترسیل، جنیوا  کی شام آئینی کمیٹی کے امور کی بحالی ، قیدیوں کا مبادلہ ،  اسیروں کی رہائی  اور  لا پتہ افراد کی تلاش کی طرح کے دو طرفہ اعتماد  افروز   معاملات شامل ہوں گے۔شام 



متعللقہ خبریں