ہونڈراس کے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کیے جانے پر فلسطین کا شدید رد عمل

ہونڈراس کے صدر کا  غلطی ہونے والے معاملے کے حق میں فیصلہ باعثِ افسوس ہے

1664585
ہونڈراس کے سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کیے جانے پر فلسطین کا شدید رد عمل

فلسطین نے  ہونڈراس  کے تل ابیب میں  سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے کی  مذمت کی ہے۔

فلسطینی دفترِ خارجہ نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ ’’اقوام متحدہ  کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مفہوم رکھنے والے ہوندراس کے  سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے  کی  ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ‘‘

کہا گیا ہے کہ ہونڈراس کے صدر کا  غلطی ہونے والے معاملے کے حق میں فیصلہ باعثِ افسوس ہے۔

 اعلامیہ میں سفارتخانے کو منتقل  کرنے کے عمل کے قابض قوتوں کے  فلسطینیوں کے خلاف  جرائم  کے عروج پر ہونے والے  ایام میں وقوع پذیر ہونے پر توجہ مبذول کرائی گئی۔

 اُردنی  دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری  بیان  میں  کہا گیا ہے کہ ہم اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں ، جو کہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔ یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ القدس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے ہدف کی راہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات   غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہیں۔

وسیع البنیاد اور منصفانہ قیام امن کی اہمیت کی جانب اشارہ دینے والے بیان میں  زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد لازم و ملزوم ہے۔

ادھر حماس نے بھی   مذکورہ فعل کے فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلم کھلا ایک حملہ ہونے کی توضیح کرتے ہوئے  ہوندراس انتظامیہ کو عالمی قوانین  کی تعمیل  کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے سے باز آجائے۔



متعللقہ خبریں