یمن، ملکی فوج اور حوثیوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ میں 26 عسکریت پسند ہلاک
اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے معریب کے سرواھح قصبے پر 24 بار جبکہ رغوان اور میدغال قصبوں میں 5 حملے کیے
یمنی فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی قوتوں اور ایرانی حمایت یافتہ خلوصیوں کے درمیان معریب شہر میں ہونے والی گھمسان کی جنگ میں 26 حوثی عسکریت پسند مارے گئے ۔
فوج سے منسلک تھرڈ ریجنل میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حوثیوں نے معریب شہر کے مغربی قصبے سارواح قصبے میں فوج کے زیر کنٹرول ٹھکانوں پر حملے کیے۔
طرفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 26 حوثی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب حوثیوں سے منسلک الا مصیرہ ٹیلی ویژن چینل نے مطابق اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے معریب کے سرواھح قصبے پر 24 بار جبکہ رغوان اور میدغال قصبوں میں 5 حملے کیے ۔
معریب شہر میں گھمسان کی جنگ جاری ہے تو یمنی وزیر اعظم معین عبدل ملک نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کی گئی اپیل میں ایران کے خلاف باز رکھنے والے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
یمنی سرکاری خبر ایجنسی کی خبر کے مطابق عبدل ملک نے ایران پر یمن کی جنگ کو جاری رکھنے پر مصر ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری جاری ،فاسفورس بموں کا استعمال
اسرائیلی فوج کے 8 اکتورب سے اب تک سرحد پار کاروائیوں میں حزب اللہ کے 278 کارندے مارے جا چکے ہیں۔
حماس: صدر ایردوان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
صدر ایردوان نے حماس کو قوائے ملیّہ سے مشابہہ قرار دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے: حماس