نو منتخب صدر رئیسی ملکی نظام کو احسن طریقے سے چلائیں گے، جواد ظریف

ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق  امیدوار  رئیسی نے 28 ملین 6 لاکھ ووٹوں میں سے 17 ملین 8 لاکھ ووٹ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے

1661175
نو منتخب صدر رئیسی ملکی نظام کو احسن طریقے سے چلائیں گے، جواد ظریف

ایرانی وزیر ِ خارجہ  جواد ظریف  کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ صدارتی انتخابات میں کامیاب رہنے والے ابراہیم رئیسی ملکی نظام کو احسن طریقے سے چلائیں گے۔

ظریف نے انطالیہ میں منعقدہ  ڈپلومیسی فور م   میں ایران میں بعض اہم شخصیات کی امیدواری کو ویٹو کیے  جانے کے انتخابات  کے نتائج پر اثرات    دریافت کیے جانے پر کہا کہ ’’شاید سو فیصد حت تک مطلوبہ انتخابات سر انجام نہیں  پائے تا ہم  اب ایک نئے صدر کا انتخاب ہو چکا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ نو منتخب صدر ملکی نظام کو احسن طریقے سے چلائیں گے۔ ایران کی خارجہ پالیسی مصالحتی نظریے پر مبنی ہے جو کہ نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہے گی۔‘‘

ایران میں ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق  امیدوار  رئیسی نے 28 ملین 6 لاکھ ووٹوں میں سے 17 ملین 8 لاکھ ووٹ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

اصلاحات پسند سنٹرل بینک کے سابق گورنر عبدل  ناصر ہمتی  م قدامت پسندوں کے امیدوار پاسداران انقلاب  فوج کے سابق کمانڈر انچیف   محسن رضائی اور ممبرِ اسمبلی امیر حسین  نے  رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔



متعللقہ خبریں