اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے  اس دوران کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

1660480
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

اسرائیلی  فوج نے زیر ِ محاصرہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزی کے شمالی علاقے موضع  بیت لاحیہ  اور خان یونس شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور زرعی اراضی کو ہدف بنایا۔

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے  اس دوران کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ یہ حملہ فلسطین کی جانب سے آتشی غباروں کو  بھیجنے کے عمل کے جاری رہنے کے جواب میں کیا گیا ہے اور غزہ کی پٹی پر  ہونےو الے واقعات کی ذمہ دار حماس کی فوجی    ڈھانچوں کو ہدف بنانے  کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔

حماس نے اسرائیلی حملوں کے برخلاف  دھمکی دی ہے۔ ترجمان حماس  فیضی برحوم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’’قابض اسرائیل کا مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کرنا  برے حالات سے دو چار نئی حکومت  کے اپنے  حوصلے بلند کرنے  کے لیے ایک   ڈرامے  کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں