ترکی نے ہمیشہ لیبیا کے اتحاد و استحکام کے ساتھ تعاون کیا ہے: منفی

انقرہ کے ساتھ تعاون کے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا نہایت اہمیت کا حامل ہے: محمد المنفی

1656881
ترکی نے ہمیشہ لیبیا کے اتحاد و استحکام کے ساتھ تعاون کیا ہے: منفی

لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

منفی نے پریس آفس میں جاری کردہ بیان میں کل طرابلس میں  ملک کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات و مذاکرات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ لیبیا کے تاریخی ودیرینہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انقرہ کے ساتھ تعاون کے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ لیبیا کے اتحاد و استحکام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور ان کا وفد لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ منفی ، لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ اور لیبیا سربراہی کونسل کے اراکین عبداللہ اللافی اور موسیٰ القونی کے ساتھ مذاکرات کے بعد کل   وطن واپس  آ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں