لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

شہر کے مختلف مقامات پر یکجا ہونے والے مظاہرین نے ٹائر  جلاتے ہوئے بعض مرکزی شاہراؤں کو بند کردیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی

1656553
لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

لبنانی عوام نے اقتصادی بحران اور لوکل کرنسی  کی قدر وقیمت  میں کمی  کے باعث  مہنگائی  کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے دارالحکومت  بیروت  میں جلوس نکالا۔

شہر کے مختلف مقامات پر یکجا ہونے والے مظاہرین نے ٹائر  جلاتے ہوئے بعض مرکزی شاہراؤں کو بند کردیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

 سیکیورٹی قوتوں نے مداخلت کرتے ہوئے سڑکوں کو آمدورفت کے  لیے کھولا۔

مختلف مذاہب اور دینوں پر مبنی سیاسی  تقسیم  کی بنا پر قدرے ایک نازک ڈھانچے کی حامل لبنانی معیشت 1975 سے 1990 کے درمیانی عرصے میں ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے ابتک  بحران کی شکار ہے۔

 



متعللقہ خبریں