مجھے نہیں یاد پڑتا کہ امریکہ نے تاریخ میں پہلے کبھی ایران سے ایسی شکست کھائی ہو: روحانی

امریکہ کے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے متعدد دفعہ مذاکرات کا مطالبہ کیا اور اس مقصد کے لئے جاپان کے وزیر اعظم کو بھی بھیجا: صدر حسن روحانی

1650276
مجھے نہیں یاد پڑتا کہ امریکہ نے تاریخ میں پہلے کبھی ایران سے ایسی شکست کھائی ہو: روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری اجلاس میں  

امریکہ کے ساتھ ہمارا بنیادی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

دارالحکومت تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں روحانی نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے متعدد دفعہ مذاکرات کا مطالبہ کیا اور اس مقصد کے لئے جاپان کے وزیر اعظم کو بھی بھیجا۔

روحانی نے کہا ہے کہ "مجھے نہیں یاد پڑتا کہ امریکہ نے تاریخ میں پہلے کبھی ایران سے ایسی شکست کھائی ہو۔ اگر ویانا مذاکرات بہتر جا رہے ہیں تو یہ ہمارے صبر کا نتیجہ ہے۔ ہمیں امریکہ کے ساتھ بنیادی مسئلہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے"۔

دوسری طرف ایران میں 18 جون کو متوقع صدارتی انتخابات کا بھی ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا ہے کہ میرے دور کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک بیلٹ بکس کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "انتخابات اور بیلٹ بکس ہمارا اہم ترین مسئلہ ہیں۔ بعض حلقے ریفرینڈم کے لفظ کو پسند نہیں کرتے لیکن ہماری حکومت ریفرینڈم سے شروع ہوئی تھی۔ ایران اسلامی جمہوریت کی منظوری ریفرینڈم کے ذریعے دی گئی تھی"۔



متعللقہ خبریں