اسرائیل کے غزہ پر شدید حملے،شہدا کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

اسرائیل نےفلسطین پرحملےبڑھا دئیے ہیں جن کے سبب شہدا کی تعداد200 جبکہ1200سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

1640593
اسرائیل کے غزہ پر شدید حملے،شہدا کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

اسرائیل نےفلسطین پرحملےبڑھا دئیے ہیں جن کے سبب شہدا کی تعداد200 جبکہ1200سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔

اسرائیلی بمباری سےمرنےوالوں میں58 بچےاور34عورتیں بھی شامل ہیں۔

خبر کے  مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نےآج صبح غزہ پر 55فضائی حملےکیے اورشہری آبادیوں پربمباری کی ہے۔

آج صبح کیے گئے حملوں کے اہداف میں فلسطینی سرزمین کےمتعدد فوجی اورحفاظتی اڈےشامل تھے۔

یہ بھی  خبر ہے کہ غزہ کےوسط میں 4منزلہ عمارت پربھی بمباری کی گئی۔

گزشتہ روزبھی رہائشی عمارتوں پرحملے کیے گئے تھے جن کے نتیجے میں42 افرادشہید ہوئےتھے۔

دس مئی سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

مشرقی القدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں میں تازہ جھڑپوں کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب وہاں  یہودی آبادکاروں کی جانب سے  بسنے والے چند فلسطینی خاندانوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیلیں کی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سینسر شپ کے ذریعہ صہیونی علاقوں میں ہونے والی تباہی چھپا رہا ہے۔

صہیونی جنرل نے تسلیم کیا حماس کے حالیہ حملے تاریخ کے شدید ترین ہیں،گزشتہ پیر سے اب تک اسرائیل پر 3 ہزار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ راکٹ داغنے کی شرح 2006 میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور 2019 کی لڑائی سے بھی زیادہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں