ہم نے اسرائیل کو بارہا متنبہ کیا ہے کہ اپنے ناپاک ہاتھوں کو مسجد اقصیٰ سے دُور رکھے: ہانیہ

ہم مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ ہم بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: اسماعیل ہانیہ

1640054
ہم نے اسرائیل کو بارہا متنبہ کیا ہے کہ اپنے ناپاک ہاتھوں کو مسجد اقصیٰ سے دُور رکھے: ہانیہ

حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ  نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو بارہا متنبہ کیا ہے کہ اپنے ناپاک ہاتھوں کو مسجد اقصیٰ سے دُور رکھے۔

ہانیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فلسطین کے ساتھ تعاون کے لئے منعقدہ تقریب میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ " مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اوّل، ہماری شناخت اور ہمارا ایمان ہے۔ ہم نے دشمن کو بارہا اپنے ناپاک ہاتھ مسجد اقصیٰ سے دُور رکھنے کی تنبیہ کی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مزاحمت ہماری اسٹریٹجک ترجیح ہے۔ ہم مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے جواب میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ ہم بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ موجودہ نسل اس میں کامیاب ہو سکتی ہے"۔

ہانیہ نے لید شہر میں کرفیو کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ 15 سال سے محاصرے میں ہے اور اب دشمن نے شہروں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا ہے"۔

فلسطینی مزاحمت کی غزہ کے بارے میں کوئی طلب نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد بیت المقدس، مسجد اقصیٰ، شیخ جراح اور مہاجرین کی واپسی کے حق کے لئے کی جا رہی ہے۔ القدس اور مسجد اقصیٰ صیہونیت کے خلاف جدوجہد کی بنیاد ہیں۔

حماس سیاسی بیورو کے سربراہ  اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ "ہم  متنبہ کر چکے ہیں کہ مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے ۔ ہم نے نیتان یاہو سے کہا ہے کہ آگ سے نہ کھیلے"۔



متعللقہ خبریں