اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 139 تک جا پہنچی

خبرایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل غزہ میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث 10ہزار سے زائد فلسطینی غزہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں

1639745
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 139 تک جا پہنچی

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیرسےجاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 139 ہوگئی جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی حملوں میں گیارہ فلسطینی شہید ہوئے جبکہ جمعے کو غزہ میں اسرائیل نےحماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔

خبرایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل غزہ میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث 10ہزار سے زائد فلسطینی غزہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حلموں کے نتیجے میں غزہ کی متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جبکہ غزہ کے فلسطینی اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر میں حماس کے آپریشن آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجسنی کے مطابق لبنان اور شام کی سرحد سے جڑے اسرائیلی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ حزب اللّہ نے اسرائیلی فائرنگ سے کمانڈر محمد قاسم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی شام سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے۔

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔ رہائشی علاقوں پر خوفناک بمباری سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد شہید ہوگئی، شہدا میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ صہیونی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ نہتے فلسطینی اسرائیلی توپ خانے کے حملوں سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ کے سکول میں پناہ لے رہے ہیں۔ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر فوج بھیجنا شروع کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ زمینی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل کے باوجود اسرائیل وزیراعظم نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشکلون پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں 6 اسرائیلی اور ایک غیر ملکی شہری مارا گیا۔ اسرائیل میں عرب آباد کاروں اور یہودیوں میں بھی جھڑپیں ہوئی جس کے بعد 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔قوام متحدہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا۔ اسرائیلی اور فلسطین کے لیے امریکی مندوب ہادی عمر بھی مصالحت کیلئے تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں