فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن کی فوری طور پر طبی امداد بہم پہنچانے کی اپیل

ایسوسی ایشن کی جانب سے  جاری  کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں مقیم فلسطینی ڈاکٹروں نے مشرقی القدس  اور غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور قتل عام کی مذمت کی ہے

1639744
فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن کی فوری طور پر طبی امداد بہم پہنچانے کی اپیل

فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن (فلمڈ) نے فلسطینی صحت کے اداروں کو طبی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے  جاری  کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں مقیم فلسطینی ڈاکٹروں نے مشرقی القدس  اور غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور قتل عام کی مذمت کی ہے۔

بیان میں یہ وضاحت کی گئی کہ 74 سال سے فلسطین پر قابض وحشی صہیونی قوتیں خواتین یا بچوں کا امتیاز کیے  بغیر  دنیا کے سامنے قتل عام  کو  جاری رکھے ہوئے ہیں ، جبکہ فلسطینی عوام اپنے مقامی وسائل ہی سے اپنے وطن کی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں طبی امداد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے لہذا ہم تمام سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو فوری امداد کے لئے فلسطینی طبی اداروں  کی فوری امداد کی اپیل  کرتے ہیں۔

بیان میں کہا  گیا ہے کہ " ہم  ترکی میں مقیم فلسطینی معالجین ،  اپنا فرض ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سمیت تمام ترک عوام  کے ہمیشہ ہی فلسطین کے  حق بجانب دعویٰ کی  بھر پور حمایت کرنے پر مشکور ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ہم  جلد از جلدظلم و ستم کا خاتمہ ہوتے ہوئے اور فلطین کو آزاد ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔



متعللقہ خبریں