اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے ہم تیار ہیں:حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے  اسرائیلی دھمکیوں کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں

1638365
اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے ہم تیار ہیں:حماس

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے  اسرائیلی دھمکیوں کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔

حماس نے ردعمل میں کہا اگر اسرائیل جارحیت چاہتا ہے تو ہم اس کیلئے مکمل تیار ہیں۔

 یاد رہے ہک مشرقی القدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں میں تازہ جھڑپوں کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے وہاں بسنے والے چند فلسطینی خاندانوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیلیں کی ہیں۔



متعللقہ خبریں