مغربی کنارے پر جھڑپوں میں 2 فلسطینی ہلاک، احتجاجی مظاہرے جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے

1636403
مغربی کنارے پر جھڑپوں میں 2 فلسطینی ہلاک،  احتجاجی مظاہرے جاری

مغربی کنارے میں اسرئیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کے گولے فائر کیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی پٹی میں کشیدگی ایک ہفتےسے جاری ہے۔

مغربی کنارے میں اسرئیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر ہنگامے شروع ہوئے، جس دوران صیہونی فورسز نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

مغربی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ نے غیر قانونی یہودی آباکاری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ماہ رمضان کے آغاز سے تقریبا روزانہ ہی احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی آ رہی ہیں۔

جاری بدامنی کے اثرات علاقے بھر پر پڑے ہیں۔ ہمسایہ ملک اردن نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مزید ''اشتعال انگیز ''اقدامات سے گریز کیا جائے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 3 فلسطینی حملہ آوروں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کے قصبے میں واقع ایک اڈے پر حملہ کیا۔ سرحدی پولیس اور اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کا جواب دیا، جس دوران 2 حملہ آور ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

الاقصیٰ میں جمعۃ الوداع کی نماز میں 70،000 افراد نے شرکت کی۔ یہ بات اسلامی نگراں ادارے نے بتائی ہے جو اس مقام پر نگرانی کے فرائض انجام دیتا ہے۔ بعد ازاں، ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس دوران شدت پسند گروپ حماس کے سبز پرچم لہرائے گئے، اور پرامن طور پر منتشر ہونے سے قبل حماس کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔



متعللقہ خبریں