مشرقی القدس میں اسرائیلی فوجیوں کا ظلم،فلسطینیوں کا شدید احتجاج

صہیونی  قوتوں نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے، چیک پوسٹس پر یہودی شہری فلسطینیوں  پرانڈے برساتے ہیں جبکہ  اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون سے مار پیٹ کی جس سے اس کا سر بھی پھٹ گیا

1634595
مشرقی القدس میں اسرائیلی فوجیوں کا ظلم،فلسطینیوں کا شدید احتجاج

مشرقی القدس کے قصبے شیخ جراح میں میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا ہوگئی ہے۔

 انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کرکے انہیں بے دخل کردیا جبکہ ایک بائیس سالہ فلسطینی خاتون یہودی شہری کو گھر سے نکلنے کا کہتی رہی جس پریہودی شہری نے کہا کہ اگر میں تمہارا گھر نہیں چراؤں گا تو کوئی اور چرا لے گا۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی قوتوں نے فلسطینیوں کو گھر چھوڑ کر علاقہ خالی کرنے کی  دھمکی دی ہے۔

 صہیونی  قوتوں نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا ہے، چیک پوسٹس پر یہودی شہری فلسطینیوں  پرانڈے برساتے ہیں جبکہ  اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون سے مار پیٹ کی جس سے اس کا سر بھی پھٹ گیا۔

 دوسری جانب، اسرائیلی فوجی مسجد کا تقدس پامال کرکے جوتوں سمیت اندر گھس گئے اورمزاحمت کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائلی عدالت نے بھی چھ فلسطینی خاندانوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ یہودیوں کو بسایا جائے۔

حماس کا کہنا ہے کہ شیخ جراح میں مظالم بند نہ ہوئے تو اسرائیل کو قیمت چکانی پڑے گی۔



متعللقہ خبریں