اسرائیل میں برازیل اور چلّی کے کووِڈ۔19 کی تشخیص

بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والے 3 اسرائیلی شہریوں میں سے 2 میں برازیل کے کووڈ۔19 اور ایک میں چلّی کے کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے: وزارت صحت

1633447
اسرائیل میں برازیل اور چلّی کے کووِڈ۔19 کی تشخیص

اسرائیل میں پہلی دفعہ برازیل اور چلّی کے کووڈ۔19 وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

اسرائیل وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے اور بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والے 3 اسرائیلی شہریوں میں سے 2 میں برازیل کے کووڈ۔19 اور ایک میں چلّی کے کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں 19 افراد میں بھارتی کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان افراد میں سے کوئی بھی اسرائیلی شہری نہیں ہے۔ ان کیسز کے ساتھ اسرائیل میں بھارتی کووِڈ۔19 کے شکار مریضوں کی تعداد  60 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل میں گذشتہ ہفتے 41 افراد میں بھارتی کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی تھی ۔ ان مریضوں میں سے 4 ویکسین لگوا چکے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنی آبادی کے تناسب کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والے ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ حالیہ 2 ہفتوں سے ملک میں وائرس کے مریضوں کی یومیہ تعداد 200 سے کم  ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں