اسرائیل کی رکاوٹوں پر صدر فلسطین نے عام انتخابات کو مؤخر کردیا

حماس کے سیاسی بیورو کے صدر اسماعیل خانیہ  نے اس پیش رفت کو ’’بدقسمتی‘ سے تعبیر کرتے ہوئے  کسی قسم کا قابل یقین  جواز موجود نہ ہونے کا اظہار کیا

1631903
اسرائیل کی رکاوٹوں پر صدر فلسطین نے عام انتخابات کو مؤخر کردیا
gazze protesto.jpg
mahmud abbas.jpg

صدرِ فلسطین محمود عباس نے  22 مئی کو منصوبہ کردہ عام انتخابات کو مؤخر کرنے سے متعلق ایک قرار داد  جاری کی ہے۔

فلسطینی خبر ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق یہ قرار داد اسرائیل کے القدس میں انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور راملہ میں  منعقدہ  فلسطینی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

حماس کے سیاسی بیورو کے صدر اسماعیل خانیہ  نے اس پیش رفت کو ’’بدقسمتی‘ سے تعبیر کرتے ہوئے  کسی قسم کا قابل یقین  جواز موجود نہ ہونے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  اگر فلسطین کے ارادے کو اسرائیل کے فیصلے کے سامنے گروی رکھا جاتا ہے تو  پھر اسرائیل کے خلاف سیاسی طور پر  اور میدان میں جدوجہد نہیں کی جا سکتی اور اوسلو  معاہدے کے   پروٹوکول سے وابستگی دکھائی گئی تو پھر یہ انتخابات کو ملتوی کرنے، انہیں گروی رکھنے اور فلسطینی عوام کے  سیاسی حقوق کے  قرقی  کیے جانے کا مفہوم  پیدا کرے گا۔

ہم حماس کے طور پر انتخابات کو القدس میں منعقد کیے جانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک بلا القدس کے نہ تو حکومت اور نہ ہی فلسطین کوئی معنی رکھتا ہے۔  لہذا ہم  در اصل فلسطینی قرار داد  کو اسرائیل کے فیصلے سے وابستہ کرنے   پر رد عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دریں اثنا غزہ کی پٹی پر  انتخابات کو ملتوی کیے جانے  کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے اور اسرائیل کی  خلاف ورزیوں کے برخلاف القدس میں مقیم فلسطینی شہریوں سے تعاون کے لیے ایک جلوس نکالا گیا ۔



متعللقہ خبریں