اسرائیل:مذہبی اجتماع میں اژدہام کبری ،44 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

اسرائیل کے شمالی حصے میں انتہائی راسخ العقیدہ یہودیوں کے ایک مذہبی اجتماع "لاگ باعمر" میں بھگدڑ پڑنے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں  زخمی ہو گئے ہیں

1631245
اسرائیل:مذہبی اجتماع میں اژدہام کبری ،44 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

اسرائیل کے شمالی حصے میں انتہائی راسخ العقیدہ یہودیوں کے ایک مذہبی اجتماع "لاگ باعمر" میں بھگدڑ پڑنے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں  زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق ،کوہ میرون کے علاقے میں ہونے والے اس مذہبی اجتماع میں بگھدڑ اس وقت پڑی جب وہاں سے واپسی کے لیے ایک سرنگ نما راستے سے بہت زیادہ لوگوں نے ایک ساتھ نکلنے کی کوشش کی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے کھڑی رکاوٹیں بھی لوگوں کے وہاں سے نکلنے میں مشکلات کا باعث بنیں۔

 جائے وقوعہ پر چھ عدد ایمبولینس ہیلی کاپٹرز اور طبی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے اپنی ٹویٹ میں اس واقعے کو تباہی قرار دیتےہوئے زخمیوں کی شفا یابی کی دعا کی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں