ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی سعودی پالیسی کی قطر نے بھی حمایت کر دی

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  وہ سعودی ولی عہد شہزادے کے کل  کے بیانات کے حق میں ہیں

1630683
ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی سعودی پالیسی کی قطر نے بھی حمایت کر دی

قطر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایران سمیت بین الاقوامی مکالمے پر مبنی خارجہ پالیسی کے مطالبے کی حمایت کی۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  وہ سعودی ولی عہد شہزادے کے کل  کے بیانات کے حق میں ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ "اقوام متحدہ کے کنونشن کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت مہذب ممالک کی بنیاد ہیں اور خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ ہم اس  پالیسی کی  حمایت کرتے ہیں۔ "

محمد بن سلمان نے گذشتہ روز سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایا تھا  کہ "ایران ایک ہمسایہ ریاست ہے اور ہم اس کے ساتھ اچھے اور ممتاز تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں