الامشری، لیبیائی منشور کے لیے عوامی راے دہی لازمی ہے

ہمیں اٹلی کے ساتھ تمام تر اقتصادی شعبہ جات میں تعاون  کو فروغ دینا ہو گا

1630530
الامشری، لیبیائی منشور کے لیے عوامی راے دہی لازمی ہے

لیبیائی حکومتی علی کونسل کے صدر خالد الا مشری کا کہنا ہے کہ ملکی منشور کی منظوری کے لیے ریفرنڈم لازم  و ملزوم ہے۔

کونسل کے پریس دفتر سے  جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق خالد الا مشری  نے اٹلی کے طرابلس میں سفیر گیوسپے بوکینو  سے دارالحکومت طرابلس میں کونسل کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

مشری نے اس ملاقات میں آئین کے لیے عوامی رائے دہی لازمی  ہونے اور اس عمل کے ملک کو بیک وقت کسی نئے ڈکٹیٹر کے سامنے نہ آنے کو ضمانت میں لینے کے لیے علامتی  اہمیت کے حامل ہونے پر زور دیا۔

لیبیا۔ اٹلی باہمی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرنے والے مشری نے واضح کیا کہ ہمیں تمام تر اقتصادی شعبہ جات میں تعاون  کو فروغ دینا ہو گا۔

انہوں نے طرابلس ہوائی اڈے اور ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں کو ملانے والی شاہراہ کی تعمیر  کا عمل رکنے والی تمام تر اطالوی فرموں کو دوبارہ سے اپنا کام شروع کرنے کی اہمیت کی جانب بھی اشارہ دیا۔

 


 



متعللقہ خبریں