اسرائیلی فوج اور پولیس کی فلسطینی مظاہرین کے خلاف مداخلت

اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت  پر فلسطینی  شہریوں نے  ٹائر نذرِ آتش کیے اور فوجیوں پر کنکر پھینکے

1629867
اسرائیلی فوج اور پولیس کی فلسطینی مظاہرین کے خلاف مداخلت

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں    مشرقی القدس  کے فلسطینی  مکینوں کی حمایت   میں جلوس نکالنے  والے فلسطینیوں کے خلاف مداخلت کی۔

فلسطینیوں نے راملہ اور بیت لا حم  شہروں  میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کے جوار میں احتجاجی  مظاہرے کیے۔  

اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت  پر فلسطینی  شہریوں نے  ٹائر نذرِ آتش کیے اور فوجیوں پر کنکر پھینکے۔

فوج نے  آنسو گیس اور ربٹر کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے  مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دوسری  جانب اسرائیلی پولیس نے مشرقی اقلدس کے قدیم شہر میں  جلسے کے دوران ایک فلسطینی شعبہ طب کے ملازم کوزود و کوب کیا اور بھاری تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

 



متعللقہ خبریں