ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، پرنس محمد بن سلمان

ایران  ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بعض  اہم معاملات پر مطابقت قائم ہو سکتی ہے

1629908
ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، پرنس محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان کا کہنا  ہے کہ ہم ایران کے ساتھ خیر سگالی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔

پرنس محمد  نے  سعودی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ہم ایران کے ساتھ  اچھے تعلقات استوار کرنے کے متمنی ہیں، ایران  ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بعض  اہم معاملات پر مطابقت قائم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایران   میں خوشحالی کے قیام اور ہمارے مابین دو طرفہ مفادات  کے نظریات کے قیام  کی خواہش رکھتے ہیں۔ تا ہم  اس کے ساتھ ہمارے مسائل میں جوہری پروگرام یا پھر بعض علاقائی ممالک میں قوانین کے منافی کاروائیاں کرنے والے  ملیشیاوں سے تعاون  اور بالسٹک میزائل پروگرام کی طرح کے  منفی عوامل شامل ہیں۔

 ان مسائل کو دور کرنے   کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذکر کرنے والے محمد بن سلمان   نے  مسائل کے حل اور ہر کس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی تمنا کا بھی  اظہار کیا۔

ہم ایرا



متعللقہ خبریں