خود انحصاری اپنی جگہ مگر عالمی تعاون ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: ایرانی صدر

روحانی نے تہران میں اقتصادی ماہرین سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت ملکی مسائل کو خود انحصاری کے تحت حل کرنے کی کوشش میں ہے مگر حققیت تو یہ ہے کہ عالمی سطح پر تعلقات کی بحالی سے  ملکی ترقی میں پیش رفت ممکن نہیں ہو سکتی

1629095
خود انحصاری اپنی جگہ مگر عالمی تعاون ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ  ملکی معیشت میں ترقی کے لیے اندرونی منڈیاں ناکافی ہیں جس کے لیے عالمی سطح پر تعلقات بحال کرنا نا گزیر ہے۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق،روحانی نے تہران میں اقتصادی ماہرین سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت ملکی مسائل کو خود انحصاری کے تحت حل کرنے کی کوشش میں ہے مگر حققیت تو یہ ہے کہ عالمی سطح پر تعلقات کی عدم بحالی سے  ملکی ترقی میں پیش رفت ممکن نہیں ہو سکتی ۔

علاوہ ازیں  ایرانی صدر نے کہا کہ  اس سے قبل ایرانی تیل کی برآمدات سے ہمیں 119 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی جو کہ کم ہو کر 67ارب ڈالرز تک رہ گئی ہے۔

ویانا میں  جاری جوہری مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ  یہ  ہماری طاقت کا عملی مظہر ہے،آج دنیا  یہ قبول کر چکی ہے کہ اس کے ساتھ معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے ،یہ ہماری اہم کامیابی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں