سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے یورپی یونین ممالک اور سوئزر لینڈ پر بھی عارضی سفری پابندیاں لگادیں

1627358
سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں

کورونا وائرس کے  واقعات میں سرعت سے اضافہ ہونے کے جواز میں سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں اورسعودی شہریوں کو 72 گھنٹے میں واپسی  کی مہلت بھی دے دی۔

سعودی عرب نے پاکستان کے علاوہ  بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا پر بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے یورپی یونین ممالک اور سوئزر لینڈ پر بھی عارضی سفری پابندیاں لگائی ہیں۔ اقامہ ہولڈر افراد 72 گھنٹے میں سعودی عرب واپس جا سکیں گے۔

دوسری جانب کورونا  واقعات میں یومیہ  اضافے کی بنا پر  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی ملک میں  آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے جو کہ  30 اپریل تک نافذالعمل رہے گی۔

اس کیٹیگری میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمبابوے، بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں