جنوبی اسرائیل میں راکٹ الارم،مغربی القدس میں شدید دھماکے کی آوازیں

یروشلم پوسٹ کے مطابق ، جنوبی شہروں بئیر شیوا  اور دیمونا کے درمیانی علاقے میں راکٹ الارم بجا دیا گیا  البتہ  اسرائیلی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ  زیر محاصرہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کسی قسم کا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا

1626149
جنوبی اسرائیل میں راکٹ الارم،مغربی القدس میں شدید دھماکے کی آوازیں

 جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے کے الارم بجنے  لگے جبکہ مغربی القدس کے قریب ایک شدید دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی ہے۔

 یروشلم پوسٹ کے مطابق ، جنوبی شہروں بئیر شیوا  اور دیمونا کے درمیانی علاقے میں راکٹ الارم بجا دیا گیا  البتہ  اسرائیلی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ  زیر محاصرہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کسی قسم کا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا ۔

 دریں اثنا، متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ  تل ابیب حکومت  سے منسوب جوہری اسلحہ کی تنصِبات دیمونا شہر  کے قریب واقع ہیں۔

دوسری جانب، مغربی القدس کے قریب بھی ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ہے ۔

اسرائیلی فوج نے بھی ملک کےجنوب میں کسی قسم کے راکٹ الارم کی اطلاع نہیں دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں