اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین کے خلاف مداخلت

بروز اتوار جبری نقل مکانی کے خلاف جلوس نکالنے والے  تین افراد کو اسرائیلی پولیس سے حراست  میں لے لیا تھا

1624645
اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین کے خلاف مداخلت

اسرائیلی پولیس نے  یافا شہر میں  یہاں سے جبری نقل مکانی کرانے کی منصوبہ بندی  کی مخالفت کرنے والے فلسطینی  شہریوں کے احتجاجی جلوس کے خلاف مداخلت کی۔

علاقے کے عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  القدس سے تقریباً 55 کلو میٹر مغرب میں واقع یافا  میں  احتجاجی مظاہرے کےد وران اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔

بروز اتوار اسی شہر  میں جبری نقل مکانی کے خلاف جلوس نکالنے والے  تین افراد کو اسرائیلی پولیس سے حراست  میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی اخبار یدی اوت اخرانوٹ  نے ان واقعات کے بارے میں اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ یہودی پادری  کی جانب سے علاقے میں اپنے طلبا کے لیے عمارت خریدنے کے لیے  عجمی محلے جانے پر  دو عرب نوجوانوں نے   اس پر حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب عرب 48 ویب سائٹ کی خبر کے مطابق مذکورہ عمارت میں ایک عرب کنبہ رہائش پذیر تھا  اور حکومتی فرم آمیدار  اس عمارت کو خالی کراتے ہوئے  یہودی پادری کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

 



متعللقہ خبریں