اسرائیل نے ماسک کی پابندی ختم کر دی

اسرائیل وزارت صحت نے ملک میں کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی کو آج صبح سے ختم کر دیا ہے

1623521
اسرائیل نے ماسک کی پابندی ختم کر دی

اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی کو آج صبح سے ختم کر دیا ہےتاہم بند مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی تاحال بحال ہے۔

اسرائیل میں ویکسین مہم کی وجہ سے وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے نتیجے میں 21 فروری سے کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کو درجہ بدرجہ نرم کیا جا رہا  ہے۔

تقریباً 9.3 ملین آبادی کے حامل ملک میں53 لاکھ 43 ہزار 94 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 49لاکھ 69 ہزار 853 افراد کو دوسری خوراک لگا دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حالیہ دنوں کے دوران کووِڈ۔19 کے مریضوں کی یومیہ تعداد 200 سے کم ہے۔



متعللقہ خبریں