مصر: ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 8 مسافر ہلاک، 100 سے زائد زخمی

مصر میں ایک مسافر ٹرین  کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے

1623556
مصر: ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 8 مسافر ہلاک، 100 سے زائد زخمی

مصر کے شہر قلیوبیہ میں ایک مسافر ٹرین  کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مصر محکمہ ریلوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق 949 نمبر کی قاہرہ ۔منصورہ مسافر ٹرین  قلیوبیہ کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی اور 4 بوگیاں الٹ گئیں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک اہلکار کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

کثیر تعداد میں ایمبولینسوں کو جائے حادثہ کی طرف  روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں 26 مارچ کو بھی ٹرین کے حادثے میں 32 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #مصر , #ٹرین

متعللقہ خبریں