اسرائیلی پولیس نے مشرقی القدس میں فلسطینی نوجوانوں کو ایک بار پھر زود و کوب کیا

پولیس  کی فلسطینی نوجوانوں  کے خلاف مداخلت میں  پاس سے گزرنے والا ایک یہودی باشندہ بھی زخمی ہو گیا

1623034
اسرائیلی پولیس نے مشرقی القدس میں فلسطینی نوجوانوں کو ایک بار پھر زود و کوب  کیا

اسرائیلی پولیس  کے مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم علاقے کے گرد و نوا ح میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف  مداخلت میں ایک یہودی سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیل پولیس نے  مشرقی القدس میں  ایک  بار پھر نوجوانو ں کو زود و کوب کیا۔

فلسطینی ہلال احمر  نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی پولیس نے 6 فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر ڈالا  جن میں سے چار کو معمولی چوٹیں آئیں تو 2 کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پولیس  کی فلسطینی نوجوانوں  کے خلاف مداخلت میں  پاس سے گزرنے والا ایک یہودی باشندہ بھی زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا،  جس دوران کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں