ایران یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی میں کامیاب ہو گیا

ایرانی عوام ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو بے اثر کردے گی، علی اکبر صالحی

1622762
ایران یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی میں کامیاب ہو گیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کالیباف نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کی ہے۔

کالیباف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ملک کے یورینیم کی افزودگی امور کے بارے میں بیانات دیئے جو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین تناؤ کا موضوع ہے۔

انہوں نے بتایاکہ  ایرانی سائنسدان 60 فیصد خالص یورینیم کی افزودگی میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ایرانی عوام ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو بے اثر کردے گی۔

ایران جوہری توانائی ایجنسی کے صدرعلی اکبر صالحی نے مذکورہ اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں