شام: شاخِ زیتون آپریشن کے علاقے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے

ہم، شاخ زیتون آپریشن کے علاقے پر حملے کرنے والے اہداف کی نشاندہی اور تباہی کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکی وزارت دفاع

1617180
شام: شاخِ زیتون آپریشن کے علاقے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے

شام میں شاخ زیتون آپریشن کے علاقے میں حملے کے لئے تیار YPG/PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہم نے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور نہ ہی رائیگاں جانے دیں گے۔ ہم، شاخ زیتون آپریشن کے علاقے پر حملے کرنے والے اہداف کی نشاندہی اور تباہی کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دائرہ کار میں حملے کے لئے تیار 2 دہشت گردوں کو ہمارے کمانڈوز کی طرف سے جہنم واصل کر دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ ترکی وزارت دفاع  نے کل شاخ زیتون آپریشن کے علاقے میں دہشتگردانہ حملے میں 2 فوجیوں کی شہادت اور جوابی کاروائی میں YPG/PKK کے 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

اس طرح ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں