اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شخص کو سر پر گولی مارتے ہوئے شہید کر دیا

شہید ہونے والے فلسطینی کی اہلیہ بھی کمر پر  اصلی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جس کا علاج معالجہ جاری ہے

1615668
اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شخص کو سر پر گولی مارتے ہوئے شہید کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے  القدس میں ایک فلسطینی کو شہید اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر ڈالا۔

فلسطینی وزارت ِ صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ القدس کے شمال مغربی علاقے میں ایک فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گیا جسے  فوری طور پر اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا تا ہم سر پر گولی لگنے کی وجہ سے  یہ جانبر نہ ہو سکا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی کی اہلیہ بھی کمر پر  اصلی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

 

دوسری جانب فلسطینی نیوز ایجنسی وفا  نے اپنی خبر میں اطلاع دی ہے کہ القدس کے شمال مغربی علاقے  موضع نبالہ میں ایک فلسطینی  اور اس کی اہلیہ کے سوار ہونے والی کار کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں