اسرائیل کی کورونا ویکسین مہم رخنے کا شکار ہو گئی

امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے اسرائیل کے لئے ویکسین کی ترسیل روک دی ہے: یروشلم پوسٹ

1615909
اسرائیل کی کورونا ویکسین مہم رخنے کا شکار ہو گئی

اسرائیل کی کورونا ویکسین مہم  تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے روزنامے یروشلم پوسٹ کے مطابق امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے  اسرائیل کے لئے ویکسین کی ترسیل روک دی ہے۔

اطلاع کے مطابق حالیہ 2.5 ملین ویکسین  کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اتوار کے دن اسرائیل کے لئے متوقع 7 لاکھ ویکسین خوراکوں کی ترسیل کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ملٹری ریڈیو  کا کہنا ہے کہ فائزر کے حکام اسرائیل کو "جمہوریہ کیلا" کے طور پریعنی سیاسی حوالے سے غیر مستحکم  سمجھتے ہیں۔

اسرائیل کے سرکاری حکام کی طرف سے موضوع کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ویکسین  اور ادائیگیوں کے بحران کو حکومت بنانے کے تناو سے جوڑا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں